14

راولاکوٹ، کمشنر پونچھ ڈویژن انصر یعقوب کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، خدمات پر خراج تحسین

راولاکوٹ (پرل نیوز)ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردارمحمد ظہیر خان نے کمشنر پونچھ ڈویژن انصریعقوب خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کااہتمام کیا جس میں انہیں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پرترقیاب ہونے پرمبارکباددی گئی اوربحثیت کمشنر پونچھ ڈویژن ان کی خدمات پرانہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پونچھ ریجن سردارمحمد ظہیر خان نے کہاکہ کمشنر پونچھ ڈویژن کی حثیت سے انصریعقوب خان کاعرصہ مثالی رہا ہے ان کی بحثیت سیکرٹری اطلاعات تعیناتی ہمارے لئے باعث فخر ہے ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں مزید ترقیاں نصیب کرے اوروہ حسب سابق اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کرتے ہوئے عوام کی خدمت کے فرائض انجام دیتے رہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج چوہدری منیر حسین،ڈپٹی کمشنر پونچھ بدرمنیرخان،ڈپٹی ڈائریکٹر پونچھ ڈویژن اطلاعات سعد اللہ خان،ایس ایس پی راولاکوٹ وحید گیلانی ڈی ایس پی سرداراعجاز،اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ عثمان صارف، پی ڈی ایس پی راجہ گلریز خان،آفیسرمال یاسرآفتاب گردیزی کے علاوہ ضلعی آفیسروڈویژن آفیسران نے شرکت کی اور کمشنر پونچھ ڈویژن انصریعقوب کو بحثیت سیکرٹری اطلاعات تعینات ہونے پرمبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں