10

راولاکوٹ، گوئیں نالہ روڈ پر دو گروپس کے مابین تصام، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق

راولاکوٹ (پرل نیوز) گوئیں نالا روڑ افسرمارکیٹ 2 گروپ گاڑیاں ٹکرانے سے آپس میں لڑ پڑے۔جس کے نتیجے میں صلح کروانے کا شخص مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گوئیں نالا روڑ افسرمارکیٹ 2 گروپ گاڑیاں ٹکرانے سے آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں نوید نصیر ولد نصیر حسین سکنہ ناڑ اوڑی منگ عمر 35 سال جو دونوں فریقین کے مابین صلح کروا رہے تھے کہ اچانک ایک فریق کی جانب سے میبنہ گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں نوید نصیر انتقال کر گئے، اسی اثناء میں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق گولیاں چلانے والے نوجوان کو تعلق راولاکوٹ سے بتایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں