20

راولاکوٹ ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،کرایوں میں اضافہ ،عوام بری طرح خوار ،انتظامیہ تماشائی

راولاکوٹ(پرل نیوز) ڈویژنل ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں اشیاخورد نوش کی قیمتوں میں از خود اضافہ، مہنگائی کے ستائے شہریوں کو تاجر من مانے ریٹس لگا کر لوٹنے لگے، اشیا خورد نوش ،بیکرز سمیت دیگر دوکانات پر تاجروں کی جانب سے از خود مختلف ریٹس مقرر کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے غریب عوام کو جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پر مزید اضافہ کرکے شہریوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں، ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بھی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد از خود کرایوں میں اضافہ کر دیاگیا ہے ، مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹرز من مانے کرایہ وصول کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوام اور ٹرانسپورٹروں میں لڑائی جھگڑئے بھی معمول بن چکے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنڑول کمیٹی فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اشیا خورد نوش کی قیمتوں کا تعین کرئے تاکہ غریب عوام جو پہلے ہیں مہنگائی میں ستائے ہوئے ہیں انہیں کچھ حد تک ریلیف کی فراہمی یقینی ہو سکے شہریوں نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور راولاکوٹ میں کرایہ نامہ جاری کیا جائے اور ٹرانسپورٹروں کوبھی پابند کیا جائے تاکہ مسافروں کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں