19

راولاکوٹ ،پوٹھی مکوالاں نکہ والی بال گرائونڈ کا افتتاح ،تقریب کا انعقاد

راولاکوٹ (پرل نیوز ) پوٹھی مکوالاں نکہ کورنوٹہ والی بال گرائونڈ کا افتتاح ،تقریب کا انعقاد،تفصیلا ت کے مطابق پوٹھی مکوالاں نکہ کورنوٹہ میں والی بال گراونڈ کا افتتاح ، نو منتخب کونسلر شاہد خورشید اور ایڈیڑ انچیف پرل ویو شفقت ضیاء نے کیا اس موقع پر نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کے نکھار اور صحت کے لیے ضروری ہیں، آج کے دور میں اس طرح کی کھیلوں کا انعقاد ضروری ہو چکا ہے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر جہاں اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکتے ہیں وہاں معاشرے اور ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا ہو سکتا ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیاں کے لیے جگہ کے مسائل ہر جگہ موجود ہیں لیکن نوجوانوں نے محنت کر کے اچھی جگہ بنائی ہے ان کے ساتھ بہتر تعاون کیا جائے گا اور مستقبل میں اس سے بہتر جگہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جلد شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب کونسلر شاہد خورشید، شفقت ضیاء ، مولانا سجاد، حافظ منیب اور دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔آخر میں کھیلے گئے میچ کی ٹیموں میں میڈل اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں