راولاکوٹ(پرل نیوز)جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام متیالمیرہ کلر کے مقام پر فکر مقبول بٹ شہید کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ریاست جموں و کشمیر کی تقسیم ،محکومی اور معاشی بدحالی کے سبب خطہ کی حکمران اشرافیہ ہے جس نے لولے لنگھڑے اقتدار کی خاطر قوم کو رسوا کیا موجودہ قومی اور بدترین معاشی بحران نے غریب عوام کا جینا مشکل نہیں بلکہ ناممکن بنا دیا ہے جبکہ حکمران اشرافیہ ایوان اقتدار میں عوامی مسائل سے لا تعلق عیاشی میں غرق ہے ۔ اقراء اور اشراقیہ کا یہ نظام عوام کے خون اور ہڈیوں پر قائم ہے ۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ عوام میں موجودہ علاقوں اور برادریوں کی تقسیم اس نظام اور اسکے بروردہ حکمرانوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ ہمیں علاقوں ، برادریوں اور قبیلوں کے نام پر تعصب اور نفرتوں کی دیوار کو گراتے ہوئے ایک متحد قوم بن کر آگے بڑھنا ہو گا ۔ یہی فکر مقبول بٹ ہے اور یہی JKNSF کا پیغام ہے ۔
کانفرنس سے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر فاران مشتاق ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل فصیح آفتاب ، ڈسٹرکٹ پونچھ کے جنرل سیکرٹری امان اللہ جمیل، ممبر سنٹرل کمیٹی سنان اور سردار عامر صادق نے خطاب کیا ۔
