15

راولاکوٹ ، محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے زیر اہتمام ای بڈنگ سسٹم کا آغازکر دیا گیا

راولاکوٹ (پرل نیوز)محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات آزاد کشمیر کے زیر انتظام ای بڈنگ سسٹم کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا۔۔۔۔!!!ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے پونچھ ڈویژن میں پہلا اور آزاد کشمیر میں دوسرا ٹینڈر الیکٹرانک بڈنگ سے کھول دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر راولاکوٹ مہتمم شاہرات ڈویژن راولاکوٹ کے دفتر میں ای بڈنگ سسٹم کے ذریعے فنانشل اوپنگ کی تقریب زیر صدارت محمد امجد پرویز کیانی منعقد ہوئی۔ تقریب میں سابق چیف انجینئر شاہرات سردار امتیاز خان کے علاہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات، ای بڈنگ میں شرکت کرنے والے ٹھیکیداران، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان، محکمہ شاہرات ڈویژن راولاکوٹ کے آفیسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا کو مہتمم شاہرات ڈویژن راولاکوٹ نے ای ٹینڈرنگ سسٹم کی اہمیت و افادیت پر تفصیلی بریفننگ دی۔ مہتمم شاہرات نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر جناب سردار تنویر الیاس خان کے ویثرن کے مطابق ریاست میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ای ٹینڈرنگ سسٹم کا آغاز موجود حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے۔ جملہ شرکاء نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اس اہم نوعیت کے کام کی تکمیل پر زبردست سہرایا اور داد تحسین دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں