6

راولاکوٹ سمیت کشمیر کے اکثر حصوں میں بارش،برفباری،متعلقہ محکمے الرٹ

راولاکوٹ،پانیولہ،باغ،راولپنڈی،لاہور(نمائندگان پرل ویو)راولاکوٹ شہر میں بارش اور پہاڑوں تولی پیر گنگا چوٹی،خوشیانی بہک،سنگولہ،سری نی ہل سمیت اکثر بالائی مقامات پر برفباری ہوئی ہے جس سے وہاں کے لوگوں کو بوجوہ سردی شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے بجلی کی عدم فراہمی کی اکثر جگہوں پر شکایات آرہی ہیں شہر میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی تاہم بالائی علاقوں کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے پانیولہ سے ہمارے نمائندہ خصوصی کے مطابق پانیولہ اور اس کے نواحی علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برفباری سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جمعرات اور جمعۃ المبارک کی درمیانی شب تمام نشیبی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا بالائی مقامات داتوٹ بیروٹہ کھیریاں ایڑ گلی میں ہلکی برفباری ہونے سے تمام علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا روان برس ان بارانی علاقوں میں بارش اور برفباری معمول سے کم ہونے کی وجہ سے پانی کے زیر زمین ذخائر میں بھی مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے تو دوسری طرف محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کیمطابق رواں ہفتے بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گالاہور سے صباح نیوز کے مطابق بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آمد، نیا سلسلہ آج(ہفتہ)سے ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث بننے والے بارشوں کے نئے نظام نے دستک دے دی، نیا نظام بلوچستان کے راستے (آج) بروزہفتہ21 جنوری سے ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا جو ہفتے کی شام تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، نئے نظام کے تحت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری طرف نیا نظام لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کی بارشیں برسانے کا باعث بنے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 24 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے، اِس دوران تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران چند ایک علاقوں میں ژالہ باری بھی ممکن ہے۔صورت حال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی البتہ یہ بارشیں فصلوں کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں