25

سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت عوام کا سرکاری اداروں سے اعتماد ختم ہوا، وزیر ہائیر ایجوکیشن

ہجیرہ:(نامہ نگار)وزیر ہائیر ایجوکیشن آزادجموں وکشمیر ظفر اقبال ملک نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں سرکاری تعلیمی اداروں سے عوام کا اعتماد ختم ہوا۔سرکاری سکولوں اور کالجوں کے ٹیچرز خود لاکھوں روپے حکومت سے لے رہے ہیں اور اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دلوارہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔تعلیمی اداروں کو ریاست کے مفاد کی خاطر نہیں بلکہ سیاسی سکورنگ کی بنیاد پر اپ گریڈ کیا گیا جس کی وجہ سے آج اکثر تعلیمی ادارے سٹاف، عمارت اور فرنیچر سے محروم ہیں۔ محمڈن سائنس کالج اور دیگر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے آزادکشمیر میں تعلیمی مقابلے کا رحجان پیدا ہوا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے محمڈن سائنس کالج ہجیرہ کے سالانہ یوم والدین و تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے چئیرمین محمڈن ایجوکیشنل سسٹم ڈاکٹر محمد نعیم خان، پرنسپل ڈاکٹر طارق محمود خان، ایم ڈی طارق محمود منہاس، پرنسپل محمڈن پبلک سکول کمال عزیز، پروفیسر زاہد حنیف، پروفیسر اعجاز احمد، میونسپل کونسلر حامد رضاہاشمی، محمد فاروق خان ودیگر نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمڈن ایجوکیشنل سسٹم کے چئیرمین ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہاکہ محمڈن کالج ہجیرہ نے قوم کو انجینئرز، ڈاکٹرز، آرمی آفیسرز، سول آفیسرز کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی شکل میں قوم کو بہترین معمار بھی فراہم کئے۔مختصر عرصہ میں محمڈن سائنس کالج نے400سے زائد ڈاکٹرز،800سے زائد انجینئرز،25سے زائد آرمی آفیسرز قوم کو فراہم کئے۔انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بچہ وسائل کی کمی کیوجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتا محمڈن کالج کے در غریب، یتیم اور نادار طلبہ کے لئے کھلے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی قیادت میں خطہ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی کے لئے بھی کوشاں ہے۔ماضی کی حکومتوں نے سیاسی سکورنگ کے لئے تعلیمی ادارے اپ گریڈ کئے اور ملازمتیں اپنے چہیتوں میں تقسیم کیں جس کی وجہ سے کہیں سٹاف کی کمی، کہیں فرنیچر کی کمی اور کہیں بلڈنگ کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے اپنے مختصردور میں 12کروڑ کافرنیچرتعلیمی اداروں کو فراہم کیا۔کالجز میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لئے عنقریب پی ایس سی کے ذریعے آسامیاں مشتہر کی جائیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں