6

سانحہ 5 اگست 2019عمران خان اور نریندر مودی کی ملی بھگت سے پیش آیا، چوہدری یٰسین

اسلام آباد( صباح نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ یوکے کی تحقیقاتی رپورٹ جو بی بی سی نے جاری کی ہے اس میں نریندر مودی گجرات کا قصائی ثابت ہو گیا ہے اور اس رپورٹ میں وشیوا ہندو پرشید اور آر ایس ایس کو بھی ملوث قرار دیا گیا ہے گجرات ٹرین پر بھی حملہ اور قتل غارت میں بھی نریندر قصائی کی سر پرستی رہی ہے سانحہ 5 اگست بھی عمران خان اور نریندر مودی کی ملی بھگت سے پیش آیا یو۔ کے حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے والے مظالم بھی بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کررہی ہے۔ جیلوں میں نظر بند کشمیری نوجوانوں کو بھی آپریشن والے علاقوں میں لا کر انہیں ماورائے عدالت شہید کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ہندوستان اپنی فوجیں کشمیر میں اتارکرکشمیریوں کے حقوق سلب کرلیے اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے ہی یکسر محروم کردیا گیا۔اور ہندوستان اب بھی کشمیر پر اپنے ناجائز تسلط کو قائم رکھنے کے لئے اپنی قابض فورسز کے ذریعے ریاستی دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے۔ خطہ میں امن کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کوکشمیر ی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے بصورت دیگر جنوبی ایشیائکاامن خطرے میں پڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا مسلمہ حق خودارادیت دلوانے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کرے۔ ہندوستان کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیریوں نے اپنے عزم و استقلال سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے غیر قانونی تسلط کو کسی صورت قبول نہیں کرتے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک ہندوستان کے ناپاک قدم مقبوضہ کشمیر کی پاک دھرتی سے اکھڑ نہیں  جاتے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کوا نکا بنیادی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔اگر مسئلہ کشمیر کو فوری حل نہ کیاگیاتو خطے کاامن خطرے میں پڑھ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر وممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ سردار محمد انور خان کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار انور خان مرحوم جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ان کی ملک وملت کیلئے خدمات تاریخ کا سنہری باب ہیں۔دنیا میں بہت کم ہی ایسے لوگ پیدا ہوتے ہیں جو لوگوں کے دلوں میں گھر کر جاتے ہیں۔سابق صدر آزاد کشمیر سردار انور خان مرحوم بھی انہیں لوگوں میں سے ایک تھے۔مرحوم ایک شریف النفس اور زیرک انسان تھے ان کی پیشہ وارانہ اور سیاسی وسماجی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں