16

سنگولہ،کتوں کے دنگل،پولیس کادھاوا،8 ملزمان گرفتار،60 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

سنگولہ(کرائم رپورٹر،پرل ویو)سنگولہ میں کتوں کے دنگل پر پولیس نے دھاوا بول دیا،پولیس تھانہ کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سنگولہ کے ٹاپ پر کتوں کا دنگل کروایا جارہا ہے جس پر قانونی طور پر پابندی عائد ہے پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو چند عناصر ان پر حملہ آور ہوگئے جس میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا،باقی افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے بتایا کہ چھبیس ملزمان نامزد ہیں اورتیس افراد نامعلوم ہیں جن کی گرفتاری مطلوب ہے اور انکو گرفتار کیا جائے گا اس وقت تھانہ میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،سنگولہ میں کتوں کے دنگل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی،اسلام اس بابت منع کرتا ہے،اسلام قطعی اجازت نہیں دیتا کہ جانوروں کو لڑایا جائے،جانوروں کی لڑائی کروانا اس پر جوا لگانا کسی طور درست نہیں ہر ممکن کوشش کی جائے گی یہاں مغائر اسلام کام ہورہا ہوا سکو روکا جائے،اس کیس کو ہینڈل وقاص بشارت کررہے ہیں ان کا کہناتھا کہ معاشرے سے ہربرائی کی بیخ کنی کیلئے کوشاں ہیں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ یہاں کہیں بھی مرغے،کتے لڑانے کی تیاریاں ہورہی ہوں تو بتایا جائے ہم ایکشن لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں