33

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کے اضافے سے 1650 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 887 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.13 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں