5

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا گیا، سردار یعقوب

راولاکوٹ(پرل نیوز) سابق صدر و وزیر اعظم آزا دکشمیر، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کسی طور قابل قبول نہیں ہے، ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے جذبات کا مجروح کیاگیا ہے جو کسی بھی مسلمان کے لیے قابل قبول نہیں ہے، ایسے کرداروں کا فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے،عوام سے کیے گئے وعدئے ایفا نہ ہوسکے، آزاد کشمیر کی عوام کی نظریں پاکستان پیپلزپارٹی پر مرکوز ہیں، عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو عوامی امنگوں کی ترجمان اورعوامی مسائل کے حل کی اہلیت رکھتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کیساتھ تعلیمی میدان میں بھی انقلابی اقدامات کیے گئے، یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز کا قیام بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے دور اقتدار میں ہوا، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیساتھ ساتھ اختیارات بھی نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں تاکہ عوام کو اس کے ثمرات میسر آ سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے، بر سر اقتدار آ کر عوام میں پائی جانے والی احساس محرومیوں کا مکمل خاتمہ کریں گئے، اور ان کے بنیادی مسائل دہلیز پر حل کیے جائیں گئے، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت نازک مراحل سے گزر رہی ہے تمام اختلافات کو بھول کر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہو گی، تاکہ انہیں بھارتی تسلط سے آزادی حاصل ہو سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں