22

شمالی وزیرستان،خودکش دھماکا،پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہید،9زخمی

راولپنڈی/میرانشاہ(صباح نیوز) شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ بازارمیں خودکش دھما کے میں پاک فوج حوالدار اور ایک شہری شہید اور اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کے بازار میں موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے حوالدار محمد امیر کی عمر 30 برس تھی اور ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں