15

ضیاء فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نومنتخب کونسلرز مظہرنذر،شاہد خورشید کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

راولاکوٹ(پرل نیوز)راولاکوٹ،ضیاء فاؤنڈیشن کچھاں پوٹھی مکوالاں کے زیر اہتمام نو منتخب کونسلر ز مظہر نذر ایڈووکیٹ،شاہد خورشید کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ دیا گیا جس میں کثیرتعداد میں افراد نے شرکت کی،تقریب میں عوام علاقہ،سیاسی،سماجی زعماء،محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی، صدرتقریب سردار شفقت ضیاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ نومنتحب کونسلر ز کو جیت مبارک،علاقہ کی تعمیر وترقی،صحت عامہ کے مسائل،تعلیمی اداروں کی زبوں حالی،سفری دشواریوں کے حوالہ سے اپنا بہترین پلان رکھیں،ہم ان کی پشت پر کھڑے ہیں اور ان کے ہر اچھے کام میں ا ن کی معاونت کی جائے گی،ان کا مزید کہناتھا کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد خوش آئند ہے اس سے لوگوں کے مسائل باخوبی حل ہونگے اور اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوگا انھوں نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کا بھی قلبی شکریہ ادا کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظہر نذر ایڈووکیٹ،شاہد خورشید نے کہا کہ ضیاء فاؤنڈیشن کے چیئرمین شفقت ضیاء کے شکر گزار ہیں جھنوں نے ہمیں ا س طرح کا استقبالیہ دیا ان کے شکر گزار رہیں گئے،ضیاء فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے تعلیمی اداروں کی زبوں حالی،صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی،غرباء،مساکین،یتیم بچوں کی معاونت،درسی کتب کی فراہمی میں فاؤنڈیشن نے اہم کردار ادا کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ان رہنماؤں کا خطاب میں مزید کہناتھا کہ عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں انکو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،علاقہ میں مسائل بہت ہیں جن کیلئے باضابطہ کمیٹیاں بنائی جائیں گی،جو فنڈز ہمارے پاس آئے ان کی منصفانہ تقسیم کی جائے گی،عوام کے نمائندے ہیں عوام نے ہم پر اعتماد کیا اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،استقبالیہ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجینئر لقمان ضیاء،نعت رسول مقبول پروفیسر رفاقت گردیزی نے پڑھنے کی سعاد ت حاصل کی جبکہ استقبالیہ سے ضیاء فاؤنڈیشن کے چیئرمین سردار شفقت ضیاء، ریٹائر ڈ پرنسپل ایلمنٹری کالج سید شفقت حسین شاہ،مفتی سجاد،سردار مہتاب اعظم اور دیگر نے خطاب کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں