15

عدم اعتماد کسی کی ذاتی خواہش ہو سکتی، عملاً نا ممکن ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزادجموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا شملہ اونچا ہوا،شفاف انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن،انتظامیہ،پولیس اور خاص کر آزادجموں و کشمیر کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ آزادجموں و کشمیر میں عدم اعتماد کسی کی ذاتی خواہش ہو سکتی ہے مگر عملی طور پر ایسا ناممکن ہے۔وفاق نے آزادکشمیر کے فنڈز میں بڑا کٹ لگایا ہے جس سے ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں پر بڑا برا اثر پڑا ہے۔آزادکشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بڑا پوٹینشل موجود ہے سرمایہ کاروں کو ریاست کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلیے راغب کر رہے ہیں۔آزادکشمیر میں ٹیکس کلچر کو فروغ دے رہے ہیں ایسا ٹیکس کلچر اپنائیں گے جو سب کے لئے مثال بنے گا۔کشمیریوں کی قربانیوں کے طفیل تحریک آزادی کشمیر کامیابی سے ہم کنار ہو گی ہندوستان کو مقبوضہ کشمیر چھوڑنا ہو گا،انشائاللہ ہمارا یقین ہے ہم آزادی لیکر رہیں گے۔قوم کو سچ سے آگاہ کرتا رہوں گا میرے بارے میں منفی باتیں تیزی سے پھیلتی ہیں مگر خود کو عوام کی خدمت کیلیے وقف کر رکھا ہے۔محکمہ شاہرات میں ای ٹینڈرنگ کا آغاز کر دیا ہے جلد اسے دوسرے محکموں تک لے کر جائیں گے۔احتساب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے، قانون کے مطابق سب سے مساوی سلوک ہو گا۔ہر ادارہ اپنے دائرہ اختیار میں رہے تو معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھتے ہیں۔میں نے واضح کیا تھا کہ اگر آزادکشمیر میں وفاق نے مداخلت کر کے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم میدان میں ہونگے۔سپیکر قانون ساز اسمبلی انوار الحق سے احترام کا رشتہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں