اسلام آباد (پرل نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ مرد حر سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے خلاف عمران خان کے الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دہشت گردوں کا سہولت کار ہے اور پشاور سمیت دھشت گردی کی تمام کاروائیاں عمران خان کی ٹی ٹی پی کو دی جانے والی سہولتوں کی وجہ سے ہوئی ہیں پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی ایک ہی جماعت ہے ایک سیاسی دھشتگرد ہے اور دوسرے بے گناہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں لارڈ آف رادھرم سٹی کونسل برطانیہ چوہدری تجمل خان سابق میئر چوہدری شوکت علی سابق مشیر راجہ نیاز احمد خان حاجی محبوب حسین شیفیلڈ چوہدری صغیر احمد پوٹھی،راجہ مبشر اعجاز اور سیکرٹری جنرل پریس کلب چکسواری عنصر محمود غزالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو جو عزت مقام اللہ پاک نے دیا ہے عمران خان جیسا پلے بوائے اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ بنی گالا اور وزیر اعظم ہاؤس میں جو کچھ ہوتا رہا ہے اس کی اڈیو اور ویڈیوز نے ان کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے یہ لوگوں کی عزتوں کے ساتھ کے ساتھ جو کھلواڑ کرتے رہے ہیں ان کا اصل عوام کے سامنے آتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان روابط کی تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے سیاست میں عمران خان کو اس کی اوقات دکھا دی ہے اور عمران خان کی سیاست اب بنی گالا اور زمان پارک تک محدود ہو چکی ہے جہاں چھپ کر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے نئے نئے شوشے چھوڑ رہا ہے۔ دریں اثنااسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا وفد میں لارڈ مئیر رادرم چوہدری تجمل حسین سابق مئیر چوہدری شوکت حاجی محبوب حسین شیفیلڈ چوہدری صغیر احمد پوٹھی،راجہ مبشر اعجاز اور سیکرٹری جنرل پریس کلب چکسواری عنصر محمود غزالی نے شرکت کی اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔ ڈائس پورہ کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے اور مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ظہرانے میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے خصوصی شرکت کی۔
