24

فریال تالپور کی زیر صدارت آزاد کشمیر کے سیاسی امور بلدیاتی انتخابات،اتحادی جماعتوں سے متعلق اہم فیصلے

اسلام آباد(پرل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پندرہویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش منانے کی بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔گڑھی خدا بخش ہونے والے ملک گیر نظریاتی اجتماع سے چیئرمین وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی ہوں گے،جہاں وہ ملک اور قوم کیلئے اہم پالیسی کا اعلان کریں گے۔چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر بھر سے جیالے قافلوں کی صورت میں گڑھی خدا بخش جا کر شہید قیادت کی قومی عالمی خدمات ناقابل فراموش قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس ضمن میں گزشتہ روز زرداری ہاؤس اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ انچارج سیاسی امور محترمہ فریال تالپور کی صدارت میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اور ذیلی تنظیم ہا کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین،قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر،سابق سینئر مشیر چوہدری ریاض،سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور،سابق وزیر اعظم سردار یعقوب خان،سردار جاوید ایوب،میاں عبدالوحید،بازل نقوی،جاوید اقبال بڈھانوی،امیدواران اسمبلی صاحبزادہ اشفاق ظفر،شوکت جاوید میر،سردار مبارک حیدر،مختار عباسی کے علاوہ ذیلی تنظیم کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ ممبر سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے کہا پیپلزپارٹی اور بھٹو خاندان نے پاکستان کی سلامتی ناقابل تسخیر دفاع جمہوریت کے استحکام آئین قانون کی بالادستی مظبوط وفاق مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی عوامی شراکت اقتدار دہشت گردی انتہا پسندی لاقانونیت کیلئے اپنی چار نسلوں کو قربان کیا پاکستان کی کوء سیاسی جماعت اور قیادت کس طرح شہید قیادت اور انکی نظریاتی تحریک کے ساتھ موازنہ کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں