20

مسئلہ کشمیر بلاول بھٹو کی قیادت میں حل ہو گا، ہرفورم پر نمائندگی کا حق ادا کیا، چوہدری یٰسین

کوٹلی(صباح نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کی جانب سیاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام پائیدار امن اور سیکورٹی پر مباحثہ سے خطاب نے بانی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی یاد تازہ کر دی ہے جس اعتماد اور پرعزم انداز سے انہوں نے مسلہ کشمیر اور اسلامی دنیا سمیت مسائل اور پائیدار امن کے حوالیسے جو خطاب کیا وہ بے مثال تھا اور آنے والے وقت کے ایک عظیم لیڈر کی واضح جھلک نظر آ رہی تھیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورم پر جس طرح پاکستان کی نمائندگی کی ہے وہ ایک منجھے ہوئے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو ایک ایسے ہی افہام و فراست والے اور دور اندیش لیڈر کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ثابت کیا ہے کہ مستقبل میں وہی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم اور دنیا میں پاکستان کا وقار بحال کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کے لیے آئیڈیل بن کر سامنے ائے ہیں اور ہر فورم پر حق نمائندگی ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر بھی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حل ہو گا انہوں نے کہا جس طرح بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں مسلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورم پر پوری طاقت سے اجاگر کیا ہے چوہدری یسین نے مزید کہا کہ کشمیر افیئرز کی انچارج و شعبہ خواتین کی صدر محترمہ فریال تالپور کے خلاف پیٹیشن مسترد ہونا حق و سچ کی فتح ہے جس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں