4

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے شاہ غلام قادر

اسلام آباد(پرل نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ انسانیت کا قاتل ملک ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور سات لاکھ سے زائد فوج کی تعیناتی بھارت کی نام نہاد جمہوریت بین الاقوامی جمہوریت پسند طاقتوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، دنیا بھر مقیم کشمیری و پاکستانی بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنائیں، ریلیوں اور احتجاج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی آواز بن کر عالمی برادری سمیت ان بے حسی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑیں جن کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مظالم نظر نہیں آ رہے، آزاد کشمیر بھر میں تمام مسلم لیگ کے کارکنان بھارتی یوم جمہوریہ پراحتجاج کریں، اس وقت ہمارے بھائی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے،بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے، اقوام متحدہ کو اپنی آنکھوں سے پٹی اتار کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانا ہوگا، کشمیریوں کے خون سے غداری کرنیوالوں کا انجام دنیا دیکھے گی،بھارت پر عالمی دباؤ ڈالنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت پاکستان عالمی برادری کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوزو مظالم پر بھارت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کوتیز کرے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اندر ہرمکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کا جینا دوبھر کر دیا ہے،مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں کشمیری بکروال قبیلوں اور دیگر لوگوں سے زمینیں چھینی جارہی ہیں،کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے،تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے جدوجہد تیز کی جائے،مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام آگ میں جل رہے ہیں،کشمیری قیادت تحریک آزادی کشمیر پر متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ جس دن کشمیری مارچ کی صورت میں سری نگر کی طرف نکلے گا تو دہلی کا فرش کانپ جائے گاجس کا مقابلہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکے گی۔حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے نام پر دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا،شوپیاں اور قریبی علاقوں میں محاصر ے کے نام پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا جاتا ہے،۔مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کی اور بلند کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں