23

مسک ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کو تیار، شرط بھی رکھ دی

ایکون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی رکھ دی۔کچھ روز قبل ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے ایک ٹوئٹر پول کے ذریعے رائے طلب کی تھی جس کے بعد تقریباً ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے کو چھوڑنے کے لیے ووٹ دیے گئے۔

اس پول میں 57.5 فیصد افراد نے ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا کہا تھا۔اب ایلون مسک نے صارفین کا فیصلہ مانتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا کہا لیکن ساتھ ہی ایک شرط بھی رکھی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بیوقوف شخص ملا جو ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹیوبننا چاہتا ہوگا تویہ عہدہ چھوڑدوں گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹوئٹرکےسی ای اوکاعہدہ چھوڑنےکےبعدمیں صرف سافٹ ویئر اور سرور ٹیم چلاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں