21

مظفرآباد ایکٹا کے وفد کی وزیر ہائیر ایجوکیشن سے ملاقات، کالجز کے مسائل پر تبادلہ خیال

ظفرآباد(پرل نیوز) آزادکشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر ہائیر ایجوکیشن سے ملاقات، کالجز کے مسائل پر تبادلہ خیال تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کالج ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر طارق سلیم شاہ اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ناصر رفیق نے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک سے ملاقات کی، ملاقات میں آزادکشمیر کالجز کے مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اس موقع پر صدر ایکٹا پروفیسر طارق سلیم شاہ نے وزیرہائیر ایجوکیشن کو آزادکشمیرکالجز میں اساتذہ کی پروموشن پالیسی، سلیبس کا مسئلہ، ہارڈ ایریاز الاؤنس، تعلیمی پالیسی، این او سی کے مسائل، نئی ایڈہاک تقرریوں اور دیگر امور پر بریفنگ دی، اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے پروموشن کے مسائل کافی حد تک حل ہو چکے ہیں اور جو رہتے ہیں انھیں جلد دور کیا جائے گا۔ سلیبس کے حوالے سے مختلف رائے ہیں ان کو بھی جلد دور کیا جائے گا۔ ہارڈ ایریاز الاؤنس، تعلیمی پالیسی، این او سی کے مسائل، نئی ایڈہاک تقرریوں کے سلسلے کو کابینہ کی میٹنگ میں اٹھاؤں گا اور امید ہے مثبت پہلو میں آگے بڑھیں گے۔وزیر ہائیر ایجوکیشن نے کالجز کے جملہ مسائل کو جلد از جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صدر ایکٹا پروفیسر طارق سلیم شاہ اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ناصر رفیق نے وزیرہائیر ایجوکیشن کا کالجز کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لے کر حل کرنے جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں