6

مقبوضہ کشمیر، شہدائے گاؤکدل کی 33 ویں برسی آج منائے گی، سرینگر میں مکمل ہڑتال ہو گی

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو شہدائے گاؤ کدل کی 33ویں برسی کے موقع پر سرینگر کے سول لائنز اور ملحقہ علاقوں میں ہڑتال ہوگی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہدائے گاؤ کدل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سرینگر کے سول لائنز اور ملحقہ علاقوں میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے بھارتی فورسز نے 21جنوری1990 کوگاؤ کدل سری نگر میں وحشیانہ اور ہولناک قتل عام میں 52بے گناہ اور نہتے شہریوں کوشہید اور 250کوشدید زخمی کردیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور اور تنظیموں نے گاؤ کدل کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی قابض فورسزنے یہ قتل عام اس وقت کیا جب کشمیریوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے سیاسی اور مسلح جدوجہد کا آغاز کردیا تھا۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ غلام محمد خان سوپوری، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، ڈاکٹر مصیب، مولانا ساجد ندوی، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں و کشمیر نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ گا کدل قتل عام کے متاثرین نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے ایک عظیم اور مقدس مقصد کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جو ان کا پیدائشی حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں