29

ملی یکجہتی کونسل آزادجموں وکشمیر کی تنظیم نو کا عمل مکمل، سردار اعجاز افضل صدر منتخب

میرپور(صباح نیوز)ملی یکجہتی کونسل آزادجموں وکشمیر کی تنظیم نو کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان ملی یکجہتی کونسل آزادجموں وکشمیر کے صدر جبکہ جمعیت علمائے جموں وکشمیر کے خان عبدالقیوم خان،سیکرٹری جنرل منتخب ہو گے ہیں۔ گزشتہ روزملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس میرپور میں منقعد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ثاقب اکبر،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،سابق امراء عبدالرشید ترابی،سردار اعجاز افضل خان،جمعیت علماء جموں وکشمیر کے امیر مولانا امتیاز صدیقی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر محمدتنویر انور خان سمیت قائدین نے شرکت کی۔اجلاس میں آزادجموں وکشمیر میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم نو کی گئی،نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل کی سربراہی میں انتخابی کمیٹی نے ملی یکجہتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کی تنظیمِ نو انتخاب کی نگرانی کی۔ جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان ملی یکجہتی کونسل آزادجموں وکشمیر کے صدر، جبکہ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے خان عبدالقیوم خان سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔،نائب صدور مولانا ڈاکٹر یاسر عباس سبزواری مجلس وحدت المسلمین،مولانا امتیاز عباسی جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر،مولانا صادق حسین نقوی اسلامی تحریک شیعہ علماء کونسل،مفتی محمد عارف نقشبندی جمعیت اہل حدیث،قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ جماعت اسلامی،دانیال شہاب الدین مدنی جمعیت اہلحدیث،ڈپٹی سیکرٹریز علامہ سید زوار حسین صادقی،مولانا عبدالقادر ندیم جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر،سید تصور کاظمی،سیکرٹری مالیات بشیر شگوکشمیر بچاؤ تحریک،سیکرٹری اطلاعات عارف حسین نقشبندی اسلامی تحریک،شوکت عارف قادری،امتیازبزمی منتخب کیے گئے۔ اجلاس نے سابق عہدیداران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نئی باڈی سے اچھی توقعات کا اظہار کیا۔ اجلاس سے لیاقت بلوچ، سید ناصر شیرازی، سید ثاقب اکبر، عبدالرشید ترابی، ڈاکٹر خالد محمود خان، مولانا امتیاز صدیقی، سید محمود بخاری، سردار اعجاز افضل، عبدالقیوم خان نے خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے اجلاس اور میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل تمام دینی جماعتوں اور مسالک سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں