23

میر پور ڈویژن کے تین اضلاع، میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

میرپور(صباح نیوز) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 8 دسمبر کو میرپورڈویژن میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس موقع پر میرپورڈویژن میں عام تعطیل ہوگی جبکہ امن و امان کے قیام کے لیے آزاد کشمیر پولیس کے علاوہ،اور پنجاب رینجرز اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے4200 اہلکار تعینات ہوں گے۔حکومت پاکستان کے محکمہ داخلہ کے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق میر پور ڈویژن کے تین اضلاع، میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں 8دسمبر کو تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے موقع پر پاکستان رینجرز، پنجاب کے12سو اور ر فرنٹئیر کانسٹبلری کے 3ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ یاد رہے میرپورڈویژن میں ضلع بھمبرضلع کوٹلی اور ضلع میرپور شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں