24

نریندرمودی تسلسل کیساتھ کشمیرکو ہڑپ کررہا،مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، ڈاکٹر خالد

راولاکوٹ(پرل نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان غیر قانونی طور پر کشمیریوں کے گھروں اور جائیدادوں پر قبضہ کررہا ہے حکومت پاکستان عالمی سطح پر اس مسئلے کو اٹھائے،سید علی شاہ گیلانی شہید سمیت قائدین حریت کے گھروں کو مسمار اور ضبط کیا جارہا ہے نریندرمودی تسلسل کے ساتھ کشمیرکو ہڑپ کررہا ہے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کر کے کشمیر میں بسانے کی سازش کررہا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ور زی ہے
،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے کشمیریوں کو ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے رات کی تاریکی میں پورے پورے گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشیوں کے بہانے کشمیریوں پر تشدد کیا جارہا ہے بوڑے مردوزن کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جارہی ان بدترین مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہاکہ او آئی سی کے رکن ممالک اس کا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں