30

وزیراعظم آزاد کشمیر کا وفاق پر اُن کی حکومت گرانے کی کوشش کا الزام

لاہور(پرل نیوز)وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت پر نوٹوں سے بھرے بریف کیس مظفر آباد بھجوانے کا الزام لگادیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ شہباز حکومت آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت گرانے کے لیے ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ نوٹوں سے بھرے بریف کیس شہباز شریف کی حکومت نے مظفر آباد بھجوائے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی حکومت آزاد کشمیر کے اراکین اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گند جاری رکھا گیا تو آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر آجائیں گے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ ملک کے اسٹیک ہولڈرز تمام صورت حال پرنگاہ رکھے ہوئے ہیں، اگر کوئی نہ سمجھے تو انہیں سمجھانا آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں