16

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں سے متعلق اہم فیصلے

اسلام آباد(پرل نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تصفیہ کے منصفانہ حل تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی،پاکستان اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،5اگست 2019 کے غیر قانونی کے اقدام کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا گیا۔ اس امر کا اظہار وزیراعظم نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جائزہ اجلاس میں کیااجلاس میں وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ وفاقی وزارتوں, صوبائی حکومتوں , گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کی حکومتوں کے نمائندگان نے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگزدیں ، پانچ فرور ی کو ملک بھر میں ریلیوں کے علاوہ دیگر تقریبات ہونگیں۔ اجلاس کے شرکا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 75 سالوں سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے . 5 اگست 2019 کے غیر قانونی کے اقدام کے بعد کشمیریوں کو دیوار سے لگا دیا گیا اور حالیہ دنوں میں بھارت کے کشمیریوں پر مظالم میں مزید تیزی آئی ہے۔.وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا. وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آواز پوری دنیا میں پہنچائی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے تصفیہ کے منصفانہ حل تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی. وزیراعظم نے اس سال یوم یکجہتی کشمیر کو موثر انداز میں منانے کے لئے وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی.اجلاس میں وفاقی وزارتوں صوبائی حکومتوں , گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کی حکومتوں کے نمائندگان نے یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگز دیں. اجلاس کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے ملک بھر میں ریلیوں , واک , تصویری نمائشوں , تقریری مقابلوں اور دیگر تقریبات کا انقعاد کیا جائے گا.اجلاس میں وفاقی وزیر ریلویز و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق , وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب , وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود , وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین , وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام امین الحق , مشیر وزیراعظم براے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ, معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں