13

وفاقی کابینہ کاا جلاس ,ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کی منظوری

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں ریاست کی عملداری کو یقینی بنانے پر اتفاق کر لیا جبکہ 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی کی مکمل حمایت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک بھر میں ہر صورت ریاست کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی اور معاشی روڈ میپ سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ زیادہ ترادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے۔وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی۔ماضی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔عوام کی فلاح وبہبود کیلئے معیاری ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں