56

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلیسہیل عمران 14 اکتوبر ، 2022 لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ فوٹو فائللیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ فوٹو فائلٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کر دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔

عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی، وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے، وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کےخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔

ورلڈکپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود۔

ٹریول ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں