19

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی تاریخیں بھی تبدیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد ملتان سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی تاریخ میں بھی رد و بدل کر دی گئی ہے۔پاکستان اور نیوزی کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اب 3 کی بجائے 2 جنوری 2023 سے کراچی میں شروع ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے میچ ملتان سے کراچی شفٹ کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے میچز بھی ری شیڈول کر دیے گئے ہیں، ون ڈے میچز اب 9 ، 11 اور 13 جنوری 2023 کو کراچی میں ہوں گے، اس سے قبل ون ڈے میچز 10 ، 12 اور 14 جنوری کو ہونا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں