14

پاکستان قائد اعظم کے نظریات کے مطابق چلایا جاتا تو آج سپر پاور ہوتا، ڈاکٹر خالد

میرپور(پرل نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام یہاں کے یتیم بچوں کے ساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر کے ان یتیم بچوں کو بھی یاد رکھیں جن کے والدین نے آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر دئیے،الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر میں شاندار خدمات سر انجام دے رہی ہے پوری قوم الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے جو ایک اعزاز ہے،قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے نظریات کے مطابق پاکستان چلایا جاتا تو آج سپر طاقت ہوتا،ان خیالات کااظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن آزادجموں وکشمیر کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر آرفن کیئر پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر راجہ جہانگیر خان،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت حسین،ڈپٹی کمشنر امجد اقبال، SSP میرپور عرفان سلیم،سابق صدر الخدمت آزادکشمیر ڈاکٹر ریاض احمد،صدر تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ راجہ محمد حنیف،چیئرمین آغوش یو کے ڈاکٹر عدیل ریاض،سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر آفتاب عالم ایڈووکیٹ،ڈائیریکٹر آرفن کیئر پروگرام کموڈور محمد محسن مرزا،ڈین مسٹ یونیورسٹی پروفیسر محمد اسلم جرال،صدر الخدمت میرپور ظفر جاوید جرال صدر الخدمت ضلع بھمبر ڈاکٹر عبد الرحمن، ریجنل منیجر شہزاد اسلم سمیت سماجی اور صحافتی حلقوں کے نمائندگان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہمارے ویلفیئر ادارے آگے بڑھ کر یتیم کی کفالت نہ کرتے تو ریاست آج ہزاروں نوجوانوں کے ٹیلنٹ سے محروم ہوتی اللہ کا شکر ہے کہ ہماری تھوڑی سی کوشش سے ہزاروں یتامیٰ اعلی تعلیم حاصل کرکے اپنے خاندان کا سہارا بن چکے ہیں انشاء اللہ یہ نوجوان آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،تقریب میں باہمت بچوں نے قائد اعظم ڈے کے حوالے سے متاثر کن پروگرام پیش کیے جسے مہمان مقررین نے سراہتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر انتظامی آفیسران نے الخدمت فاؤنڈیشن کی سیلاب اور کرونا کے دوران ہنگامی خدمات مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت ویلفیئر سیکٹر کا واحد ادارہ ہے جس نے ریسکیو اور ریلیف کے بعد ابھی تک بحالی کاکام جاری رکھا ہوا ہے،صدر الخدمت فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ الخدمت بہت جلد آزادکشمیر میں میگا پراجیکٹس کا آغاز کرنے جارہی ہے جس سے ریاست کے شہریوں کو بنیادی ضروریات میں سہولت میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں