42

پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست

لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آوٹ ہوئی، میری ویلڈرون نے 35 اور آرلینی کیلی نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے غلام فاطمہ نے 32 رنز دے کر 3 ناشرہ سندھو نے 41 دے کر 3 وکٹیں اور فاطمہ ثنا نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 195 رنز کا ٹارگٹ 32.4 اوورز میں ایک وکٹ کھوکر پالیا، اوپنر سدرا امین 91 رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں