16

پاک فوج نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا، وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد (پرل نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے بنوں سی ٹی ڈی مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی اور کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری افواج نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنایاوزیراعظم نے بنوں آپریشن میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ آپریشن میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج جس عزم کے ساتھ کارروائیاں کر رہی ہے وہ بے مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے وطن عزیز کی سلامتی اور اپنی قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ایک طرف اپنے لوگوں کو محفوظ رکھا ہے جبکہ دوسری طرف سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھا ہے۔انہوں نے کہا قوم کو اپنے ان بہادر بیٹوں پر فخر ہے جو صبح شام وطن عزیز کی سلامتی کیلیے سربکف رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی کے ساتھ ہی پاک فوج نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں،مہاجرین پاکستان کا تحفظ ہو یا ان کی آبادکاری،رسل و رسائل ہوں یا تعمیراتی کام،قدرتی آفات ہوں یا بڑے حادثات پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ قوم کو بھی اپنے جری جوانوں سے انمٹ محبت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کم نہیں کر سکتی۔وزیراعظم نے کارروائی میں شہید ہونے جوانوں کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شہید جوان سپاہی بابر ایوب کا تعلق آزادجموں وکشمیر کے علاقے سماہنی سے ہے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں