راولاکوٹ(پرل نیوز) دفتر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ڈی آئی جی پونچھ سردار ظہیر احمد خان کے منعقد ہوئی ۔میٹنگ کاآغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا میٹنگ میں پونچھ ڈویژن کے اضلاع راولاکوٹ ،باغ ،سدھنوتی ،اور حویلی کے ایس پی صاحبان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،میٹنگ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ سردار ظہیراحمد نے پٹرولنگ میں اضافہ ،انٹری پوائنٹس پرموثرچیکنگ ،اینٹلی جنس شیئرنگ ،سرچ آپریشنز،اوردیگر سیکورٹی امور کو زیر غورلایا گیا اور سیکورٹی کومزید موثربناتے ہوئے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے عزم کااعادہ کیا گیا ۔میٹنگ میں پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ۔اورپولیس کے جوان شہید ہوئے انکوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائے کیلئے دعائے مغفرت کی گئی میٹنگ میں ایس ایس پی راولاکوٹ وحید گیلانی ،ایس پی حویلی مقصودا حمد عباسی ،ایس پی باغ مرزا شوکت حیات ایس پی سدھنوتی عباس علی شاہ نے شرکت کی۔
