16

پٹرولیم مصنوعات ،اشیائے ضروریہ میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام ،تاجران کا شدید احتجاج ،حکمرانوںکو بددعائیں

پانیولہ(نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے جا اضافے نے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں عوام اور تاجروں کا شدید احتجاج وفاقی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا اشرفیہ ممبران پارلیمنٹ اور بیروکریسی کی مراعات برقرار جبکہ سارا مالی بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا جو غریب عوام کے منّہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف اور ظلم ہے کیونکہ قبل ازیں ہی مہنگائی عروج پر تھی اور اب پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا جس کی وجہ سے ہر شے کی قیمت میں اضافہ ہو گا جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور اگر اس بارے میں تحریک چلانی پڑی تو بھی گریز نہیں کیا جائے گا ان حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پر مالی بوجھ بڑہانے کے بجائے اپنی مراعات کو کم کیا جاکر عوام کو ریلیف مہیا کرے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبورہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں