17

چیئرمین ایچ ای سی سے وائس چانسلر جامعہ پونچھ کی ملاقات،میگا پراجیکٹس پر بریفنگ

راولاکوٹ(پرل نیوز)وائس چانسلر جامعہ پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر (پرائیڈ آف پرفارمنس)نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پونچھ نے چیئرمین ایچ ای سی کو جامعہ پونچھ کے میگا پراجیکٹس باالخصوص کہوٹہ حویلی کیمپس کے استحکام اور توسیع سے متعلق تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی۔وائس چانسلر ڈاکٹڑ ذکریا ذاکر نے چیئرمین ایچ ای سی کو جامعہ پونچھ کے میگا پراجیکٹس کے فیز 1اور فیز2اور چھوٹا گلہ کیمپس سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر وحید احمد منگی،جامعہ پونچھ کہوٹہ حویلی کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد،ڈائریکٹر ورکس جامعہ پونچھ انجینئر وسیم احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے چیئرمین ایچ ای سی کو میگا پرجیکٹس کے فیز 1اور فیز2سے متعلق بتا یا کہ دونوں منصوبوں سے متعلق اہم امور کو حل کر لیا گیا ہے اور اب توقع ہے کہ منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل کو پہنچا دیا جائے گاجبکہ چھوٹا گلہ کیمپس سے متعلق بنیادی قانونی رکاوٹوں ک دور کر لیا گیا ہے۔فنڈنگ ایجنسی کی باضابطہ منظوری کے بعد امید ہے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔اس موقع پر ایچ ای سی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر وحید احمد منگی نے یقین دہانی کرائی کہ جامعہ پونچھ کے جاری منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔دریں اثناء وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے منصوبوں پر کام کے حوالے سے ڈائریکٹر ورکس انجینئر وسیم احمد کی کاوشوں کو بھی سراہا۔وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے آزاد کشمیر کی جامعات کیساتھ اور اور بالخصوص جامعہ پونچھ راولاکوٹ کیساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں