4

ڈی ایم مکمل طور پر فیل ہو چکی، پی ٹی آئی ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکتی ہے، عمران خان

لاہور(پرل نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کیلئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو ان کے ہوش اڑ جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا یہ الیکشن کا سال ہے تو ظاہر ہے ہم عوامی ریلیاں نکالیں گے، سیاسی جماعتیں ایسا ہی کرتی ہیں۔ عمران خان نے ایک بار پھر اس خدشے کا اظہار کیا کہ مجھے نااہل کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، میرے خلاف نئے نئے مقدمے بنائے جا رہے ہیں لیکن ایسا کوئی کیس نہیں جو مجھے نااہل کر سکے۔سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتا، مزید احتیاط کروں گا، انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں بلٹ پروف اسکرین استعمال کروں گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں انتخابی مہم کے لیے باہر نکلوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے ہی ممکن ہے، آزادانہ انتخابات سے مقبول عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معاشی مسائل حل کر سکتی ہے، فوری انتخابات نہ ہوئے تو موجودہ اقتصادی صورت حال مزید خراب ہو گی، ہمیں سری لنکا کی طرح کے معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی سمری میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی کی خلاف ورزی کی، اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں