6

کشمیر میں جاری جبرواستبداد قابل مذمت،ایل اوسی،مقبوضہ وادی کے شہداء کی فہارست پبلک کی جائیں،اعلامیہ کل جماعتی سیمی نار

اسلام آباد(پرل نیوز)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر ڈوزیئر جاری کردیا گیا،اس دوران تقریب سے خطاب میں سابق صدر و سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار یعقوب نے کہا کہ کشمیری تھکے نہیں نہ ان کے قدم ڈگمگائے ہیں آزادی کے حصول تک ہماری جدو جہد ہر حال میں جاری رہے گی،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و سابق ممبر اسمبلی عبد الرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کو کشمیر پر اپنا بیانیہ بدلنا ہوگا، کھل پر بطور فریق کشمیریوں کی ہر سطح پر مدد کرنا ہوگی،جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر محمود احمد ساغر نے کہا کہ بھارت ہمیں مجبور نہ کرے کہ دوباہ بندوق اٹھائیں، بھارتی ہٹ دھرمی سے خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آسکتاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر ششماہی رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا،تقریب سے سابق وزیر آزاد کشمیر فرزانہ یعقوب،سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی، سیکرٹری جنرل حریت کانفرنس شیخ عبدالمتین، حریت کانفرنس کے سینئر رہنماوں سید یوسف نسیم، الطاف وانی، میر طاہر مسعود، سید فیض نقشبندی پرویز ایڈووکیٹ، حسن البنا ء د اود احمد،سلیم ہارون، خاور نواز راجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سابق صدر و سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار یعقوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بربریت کو روکنے کیلیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بہت جرات سے بین الااقوامی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے جس پر کشمیری عوام انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بھارت ہٹ دھرمی ختم کرکے کشمیریوں سے کیے گے وعدے پورے کرے اقوام متحدہ کشمیر پر اپنی قراردادوں کو عملی جامہ پہناے،سردار یعقوب نے کہاکہ ہمیں اپنی اک فوج پر فخر ہے اور پورا اعتماد ہے کہ وہ وقت آنے پر اپنا کردار ادا کرے گی،انہوں نے کہاکہ تحریکیں وقت مانگتی ہیں ہمیں ہمت نہیں ہاری چاہیے اور استقامت سے اپنے کاز کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں