6

ہندوستان جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ،کروڑوں انسانوں کو طاقت کے زور پر غلام بنا رکھا ہے، ڈاکٹر خالد

اسلام آباد(پرل نیوز)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 26جنوری ہندوستان کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے،ہندوستان جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے ہندوستان نے کشمیریوں سمیت کروڑوں انسانوں کو بنیادی انسانی حقوق سلب کررکھے ہیں،کروڑوں انسانوں کو طاقت کے زور پر غلام بنا رکھا ہے ایسے غاصب ملک کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کامرتکب ہورہا ہے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس دنیا کے سامنے ہیں جنہوں نے ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہندوستان جہاں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے یوم جمہوریہ منانا کسی طور بھی زیب نہیں دیتا،عالمی برادری کو ہندوستان کے جنگی جرائم کا نوٹس لینا چاہیے،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان جو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے خود کو جمہوری اور سیکولر کہتا تو ہے لیکن 75سال سے اہل کشمیر کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم نہیں کررہا ہے ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے خود جاکر عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرے گا عالمی برادری کی ضمانت پر کشمیری مجاہدین نے ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے لیکن75برس گزر گئے عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا ہندوستان جمہوریت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے دنیا بھر کے جمہوری ممالک کو ہندوستان کے جنگی جرائم پر آواز اٹھانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں