13

یوم حق خودارادیت آج،آر پار ریلیاں،مظاہرے،سیمی نارز ہونگے،تیاریاں مکمل

سری نگر(کے پی آئی) کشمیری عوام جمعرات کو یوم حق خود ارادیت منائیں گے۔یوم حق خود ارادیت کے سلسلے میں آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس دفعہ یوم حق خود ارادیت اس تجدید عہد کے ساتھ منایا جائے گا کہ بھارتی تسلط آزادی کے لیے تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جدوجہد آزادی کو جاری رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ 70 سال سے زائد گزرنے کے باوجود عالمی ادارہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کرا سکا ہے جس کی وجہ سے کشمیری مسلسل شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بھارت کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشت گردی اور مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں