11

یوم حق خود ارادیت کشمیر کے حوالے سے پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(صباح نیوز) کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور کے لیے آج جمعرات کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔خارجہ امور،دفاع،داخلہ،امور کشمیر کی وزارتوں کے سیکرٹریز سمیت متعلقہ حکام کو تمام تر صورتحال سے آگاہی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔آئندہ ماہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق امور پر جائزہ بھی لیاجائے گا گزشتہ روز پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا پانچ جنوری کو طلب کردہ اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ان کیمرہ اجلاس میں متعلقہ وفاقی سیکرٹریز کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے اراکین کو آگاہ کریں گے۔ جبکہ پانچ جنوری یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے سرگرمیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں