آزاد خطہ میں بنیادی عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے، سردار یعقوب
راولاکوٹ(پرل نیوز) سابق صدر ریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر ، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد خطہ کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے، بنیادی سہولیات صحت ،تعلیم، رسل و رسائل عوام کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، آزاد خطہ کے عوام کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہم اپنے ابو اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گئے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گئے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کی جارہی ہے لاک ڈاون کی صورت میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے، کشمیریوں کی نسل کشی کرکے ہندووں کا آباد کیا جارہا ہے، مودی حکومت اوچھے ہیتکھنڈوں کے زریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے لیکن کشمیری کسی صورت اپنے بنیادی حق، حق خود اردیت سے پیچھے نہیں ہٹیں گئے، انہوںنے کہا کہ کشمیری کسی صورت تقسیم کشمیر کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گئے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں قتل عام کر رہا ہے، فسلطینی بچوں ،بوڑھوں ،جوانوں کو شہید کیا جارہا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کش کی جا رہی ہے عالمی بردار ی بھارت اور اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کانوٹس لیتے ہوئے کردار ادا کریں اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ کشمیری اور فسلطینی بھی آزادی کی سانس لے سکیں۔
0