0

دنیا کو تیسری عالم گیر جنگ میں دھکیلنے والے اسرائیل کیخلاف کارروائی کی جائے، ڈاکٹر محمد مشتاق

کوٹلی(پرل نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ دنیا کو تیسری عالم گیر جنگ میں دھکیلنے والے اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے،نہتے فلسطینیوں کی عملی مدد اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا پوری امت پر فرض ہے،ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کے خون کو پانی کی طرح بہا رہے ہیں قابض ہندوستانی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کو شہید کر کے لاشیں دور جنگلوں میں پھینک رہی ہے او آئی سی کے رکن ممالک اس خون خرابے پر خاموش رہنے کی بجائے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ کوٹلی کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،نائب امیر راجہ فاضل تبسم بھی ہمراہ تھے تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ 57آزاد اسلامی ممالک کی موجود گی میں کشمیریوں،فلسطینیوں کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے پوری دنیا کے عوام فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہیں حتیٰ کہ انصاف پسند یہودیوں نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں دنیا نے اگر اسرائیل کو جنگی جرائم اور نہتے کشمیریوں کے قتل عام سے نہ روکا تو تیسری عالمگیر جنگ چھڑ جائے گی جس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں