اسلام آباد(پرل نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ اسرائیل گزشتہ سواہ ماہ سے مسلسل غزہ میںہسپتالوں مساجد ،بچوں اور خواتین کو نشانہ بناکر جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے،اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ملت اسلامیہ کے مفیاں عظام اس حوالے سے ملت کی رہنمائی کریں تاکہ اپنے بھائیوںعملی مدد کی جاسکے،وزیراعظم آزادکشمیرکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل بحال اور فعال کریں تاکہ مشاورت سے تحریک آزادی کشمیر کو منزل سے ہمکنار کیاجاسکے،جماعت اسلامی 20نومبر سے ممبر سازی مہم کا آغاز کررہی ہے لاکھوں کشمیریوں کو جماعت اسلامی کا ممبربنایاجائے گا،جماعت اسلامی پاکستان اہل غزہ اور کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ہے آمدہ انتخابات میں پاکستانی قوم جماعت اسلامی کو اقتدار میںلائے تاکہ عوام مسائل کے ساتھ ساتھ امت کے دیرینہ مسائل بھی حل ہوں،ان خیالات کااظہارانھوںنے جماعت اسلامی پاکستان ضلع اسلام آباد کی طرف سے اپنے اعزاز میںدیے گئے استقالیہ تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان ضلع اسلام آباد کے امیر نصراللہ رنداوا ،نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر نورالباری ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیرراجہ جہانگیرخان سیکرٹری ضلع اسلام زبیر صفدر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ فلسطین اور کشمیرمیں مظالم پر حکمرانوں کی خاموشی نے عوام کومایوس کردیاہے اور عوام کے اندر جانے کی ضرورت ہے،عوام دکھی ہیں وہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں مگر حکمران خود بھی بزدل ہیںاور ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں،اسلامی جماعت اسلامی پاکستان عوام کی امید ہے اور اجماعت اسلامی معاشی مسائل کا حل قوم کے سامنے رکھے اسی طرح عالمی سطح پر پاکستان کی تنہادورکرنے کاایجنڈا بھی قوم کے سامنے رکھے ،جماعت اسلامی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
0