غزہ (پرل ویب)اسرائیل جنگی طیاروں کی جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں رہائشی عمارتوں پربمباری سے بچوں سمیت 26 فلسطینی شہیداور متعدد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے زخمی ہونے والے افراد میں متعدد کی حالت نازک ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ناصر ہسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ شہر میں رہائشی عمارت پر حملے کے بعد ہسپتال میں 26 میتیں اور 23 شدید زخمی افراد لائے گئے۔غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی الفلاح اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 پناہ گزین شہید ہوگئے جبکہ الوفا ہسپتال پر بمباری سے ڈائریکٹر شہید اور متعدد ڈاکٹرز زخمی ہوئے۔اسرائیل کی غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری بمباری اور حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
0