اسلام آباد(صباح نیوز) ملک میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر 3روپے 53پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 40ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی صارفین پر40ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں بجلی کی قیمت 3روپے 53پیسے فی یونٹ بڑھائے جانے کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں درخواست دائرکردی ہے۔ 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔بجلی مزید مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست پرنیپرا29نومبرکو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق من وعن اضافے کاجی ایس ٹی سمیت بجلی صارفین پر تقریبا40ارب روپے کابوجھ پڑے گا ۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا ۔
0