0

عوام کرپشن کی نشاندہی کریں، ملوث عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی، مشتاق جنجوعہ

باغ (پرل نیوز)چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر محمد مشتاق جنجوعہ نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ، سرکاری خزانے سے نکلنے والے ایک ایک روپے کا عملی طور پر گرائونڈ پر لگنا ضروری ہے جس کا حساب متعلقہ ذمہ داران کو دینا ہوگا ،احتساب کا ادارہ ہر قسم کے سیاسی دبائو سے بالا تر ہو کر ریاست سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے،آفیسران جاریہ منصوبوں کو موقع پر جا کر چیک کریں کئی کوئی کرپشن ہوئی اور شکایت ہمارے پاس آئی تو ذمہ دار آفیسر ہو گا ،احتساب بیورو کسی بھی شکایت کا از خود نوٹس نہیں لیتا بلکہ شاکی کیطرف سے درخواست ، شناختی کارڈ اور بیان حلفی ہونا ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے موقع پر ضلعی آفیسران کی موجودگی میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر احتساب بیورو وحید گیلانی بھی موجود تھے ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد صداقت خان ، ایس پی خرم اقبال ،چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف ، اے ڈی سی عفت اعظم ، ایکسین شاہرات ذیشان ممتاز ، ایکسین تعمیرات عامہ خواجہ ارشاد ، ایکسین پبلک ہیلتھ ملک طاہر ظفر ، ایکسین برقیات قاضی خالد ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سردار عبدالعزیز خان ،لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر شبیر شیخ ،ڈاکٹر عارف مجید، ڈی ای او زنانہ عذرا فیاض ، انفارمیشن آفیسر سردار پرویز ، ڈی ایف او سید طاہر شاہ ، ڈی ایف او چوہدری ارشاد ، چیف آفیسر امتیاز چغتائی ، چوہدری الیاس ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، اے ڈی زراعت ندیم اقبال، ڈی ایف سی باغ ، اے ڈی سیاحت خضر تیمور ، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید محسن علی شاہ کے علاوہ تمام محکمہ جات کے ضلعی سربراہان ، بلدیاتی نمائندگان ، وکلاء اور تمام شاکیان بھی موجود تھے ۔ عوام کیطرف سے دی گئی درخواستوں کے حوالے سے موقع پر آفیسران کو ہدایات بھی جاری کی گئیں جبکہ اجلاس میں موجود شرکاء کیطرف سے شکایات کو سننے کے بعد مختلف محکمہ جات کو شکایات کے ازالے کے لیے احکامات بھی جاری کیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں