مظفرآباد(پ ر)حکومت آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے برسراقتدار آنے اور وزارت صحت عامہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہم نے محکمہ صحت عامہ کے تمام شعبوں میں اصلاح احوال کے لیے اہم اور مثبت اقدامات کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام شعبوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی 85فیصد حاضری کو یقینی بنایا۔ یہ حاضری پہلے صرف45 فیصد ہوتی تھی ۔ اب ہم اس حاضری کو 100فیصد یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیںاور انشاء اللہ اسی سال ہم اس حاضری کو 100فیصد تک پہچانے میں ضرور کامیاب ہونگے ۔ گزشتہ روز یہاں اپنے آفس میں انٹرویو کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کی حکومت کے تین سالہ دور وزارت میں 85فیصد تک تمام شعبوں خاص کر ہسپتالوں اور دیگر طبعی مراکز میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضریاں یقینی بنانے اور دیگر اقدامات سے علاج معالجے کی بنیادی اہم اور ناگزیر سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو آزاد کشمیر کے تمام علاقوں اور اضلاع میں مقامی سطح پر ہر ممکن طبعی سہولیات کی فراہمی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور بیشتر ہسپتالوں اور طبعی مراکز خواہ وہ شہری علاقوں کے ہیں یا دیہی کے ان کی سٹاف اور دیگر مطلوبہ ساز و سامان کی اہم ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی ہماری حکومت وزارت اور محکمہ نے ہرممکن اقدامات کیے ہیں اور جہاں جہاں جس قدر فنڈز کی کمی تھی یا ادوایات کی فراہمی کی زیادہ ضروریات تھیں ان کو پور کرنے کے لیے بھی ہم نے مثبت اور موثر اقدامات کیے ہیں۔ انہو ں نے کہا ہیلتھ کارڈ کا اجرا ء کا اقدام بھی ہماری حکومت اور محکمہ کا ایک بہت اہم عوامی اہمیت اور سہولت کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ، باغ، پونچھ، کوٹلی، میرپور، بھمبر اور دیگر اضلاع کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح کے زیادہ بڑے او ر اہم ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ بیشتر اضلاع کے دیہی علاقو کے ہسپتالون اور طبعی مراکز کی ضروریات کو بھی ہمار ی حکومت نے مشکل مالی حالات کے باوجود ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے اور مظفرآباد میں ہمارے دور میں نہ صرف پہلی مرتبہ امراض قلب کے ہسپتال کا قیام عمل میں لا کر اس میں اچھے اور معیاری ڈاکٹرز اور طبعی عملے کے ساتھ ساتھ قیمتی ساز و سامان کی دیگر تمام سہولیات د ی ہیں۔تقرریوں تبادلوں اور ترقیابیوں کے لیے بھی ہماری موجودہ حکومت کے دور میں پہلے سے زیادہ توجہ دیکر موثر اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی حاضریاں یقنی بنانے کا چیلنج ہمیں درپیش تھا۔ وہاں ڈاکٹرز اور طبعی عملے کی کمی تھی جس کو پورا کرنے کے لیے ہم نے نہ صرف کنٹریکٹ پر براہ راست ڈاکٹرز حسب ضرورت بھرتی کیے بلکہ ان کے پے پیکچ اور دیگر مراعات اور ضروریات کے معاملہ کو بھی ان سے بات چیت کر کے حل کیا اور او۔پی۔ڈیز میں غیر معمولی اضافہ کیا اور ادوایات کی ایمرجنسی فراہمی سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرسی ایم ایچ اور دیگر طبعی مراکز کو درپیش مسائل حل کیے۔ انہوں نے بتایا کہ جو جو اقدامات ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے ہماری حکومت نے شروع کر رکھے ہیں۔ان پر عمل درآمد کے بعد انشاء اللہ ہم بھی اپنی او۔پی۔ڈیز کو انٹرنیشنل سیٹنڈرز تک لے جا سکیں گے۔
0