مظفرآباد(صباح نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے صحت کارڈ کا اعلان کرنے کے باوجود ریاست میں غریب علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرنے میں بری طرح ناکامی سے دوچار۔ ہسپتالوں میں مفت علاج ادویات میسر نہ کی جا سکیں۔ غریب عوام بے موت مرنے پر مجبور۔ آزاد کشمیر بھر میں صحت کارڈ کا اجرا خواب بن کر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ بجٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے یہ دعوی کیا تھا کہ یکم جولائی سے آزاد کشمیر بھر میں صحت کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا مگر ان کا دعوی ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود علمدرآمد۔ صحت کارڈ کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر کے لاکھوں عوام موذی امراض کا علاج معالجہ کروانے کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے بے موت مر رہے ہیں۔ دوسری جانب بروقت ادویات اور علاج معالجہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں لوگ قیمتی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی حلقوں کے اکابرین سمیت سول سوسائٹی نے اعلی عدلیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ ریاست میں صحت کارڈ کا اجرا کروانے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ عوام بے موت مرنے سے بچ سکے۔
0