مظفرآباد(پرل نیوز) وزرائے حکومت چوہدری محمد رشید ، دیوان علی چغتائی اور چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد سردار امتیاز احمد عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مختصر وقت میں تاریخی کارنامے سرانجام دیے ہیں ،معاشرے کے کمزور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے سوشل پروٹیکشن پرگرام پر عمل درآمد کرنے کیلئے اشتہار دے دیا گیا ہے ،بلدیاتی نمائندگان ،سماجی تنظمیں اور رضا کاران اپنے اپنے علاقوں میں موجود بیوہ خواتین ،یتمیٰ،معذورطلاق یافتہ خواتین اور بزرگ شہریوں کا ریکارڈ اگھٹا کر کے متعلقہ دفاتر میں جمع کروائیں،حکومت آزاد کشمیر نے بجلی بلات اور خوراک کے آٹے پر سبسڈی کے ساتھ ساتھ مساجد کے لیے دو سو یونٹ مفت بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے ، محکمہ جات میں اصلاحات لا رہے ہیں ،کرپشن ،بدعنوانی،سفارش ،رشوت کا کلچر ختم کر دیا گیا ،ترقیاتی عمل زمین پر دکھائی دے رہا ہے ،بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور فنڈز دینے کی نسبت تمام کارروائی مکمل کی جا رہی ہے ،بلدیاتی نمائندگان سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ 14اگست یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کو کامیاب بنائیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل ٹھوٹھہ حلقہ نمبر چار سے منتخب ممبر ضلع کونسل مظفرآباد محمد خالد خان مغل کی جانب سے دیئے گے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بلدیاتی نمائندگان نے شرکت و خطاب کیا، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل و ممبران ضلع کونسل نے وزراء کرام کی توجہ بلدیاتی نمائندوں اور اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے تدارک کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ حکومتی اراکین کمیٹی کے پاس لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 و ترمیمی ایکٹ 2024 جو مجوزہ مسودہ التواء میں پڑھا اسے فوری پاس کرتے ہوئے مالی و انتظامی امور کو درست کیا جا کر یکسو کیا جائے۔ اس درینہ مطالبہ کو وزراء حکومت نے درست قرار دیتے ہوئی جملہ اور فوری نوعیت کے حل طلب مطالبات کو فوری یکسو کرنے سمیت جملہ امور کے حل کا یقین دلایا، جملہ شرکاء محفل نے ممبر ضلع کونسل یونین کونسل ٹھوٹھہ خالد خان مغل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں آپ نے جملہ ساتھیوں کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا۔ آخر میں مرحوم ممبر ضلع کونسل کیپٹن افضل اعوان، ممبر ضلع کونسل لطیف خان کی اہلیہ و والد محترم سمیت امت مسلمہ کے مرحومین کی بخشش کی دعا کی۔ خالد خان مغل نے جملہ شرکاء محفل کا ان کے گھر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔
0